ٹاؤن ون دفترکے سامنے غیرقانونی سبزی منڈی ختم نہیں کی جاسکی

ٹاؤن ون دفترکے سامنے غیرقانونی سبزی منڈی ختم نہیں کی جاسکی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن ون دفترکے سامنے سڑک کے اوپر قائم غیرقانونی سبزی منڈی سے ٹریفک جام روزکامعمول بن گیاہے جسکی وجہ سے صبح کے اوقات میں سکول وکالجزجانے والے طلبہ کواس راستے سے گزرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کیونکہ دوردرازعلاقوں سے آئے زمیندارعلی الصبح اس مقام پرسوزوکیوں میں سبزی فروخت کرتے ہیں اوران سوزوکیوں کی وجہ سے پوری سڑک بندرہتی ہے جسکی وجہ سے یہاں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جانے سے طلبہ اوردفاترکوجانے والے افراداپنے مقررہ اوقات میں سکول اوردفاترنہیں پہنچ پاتے ہیں ٹاؤن ون ،پولیس اورضلعی انتظامیہ کے متعددبارسبزی منڈی کوختم کرنے کیلئے آپریشن کرنے کے باوجوداس منڈی کوختم نہیں کیاجاسکاہے یادرہے کہ ٹاؤن ون انتظامیہ نے اس غیرقانونی سبزی منڈی کے مکمل خاتمے کیلئے ٹیکس ریگولیشن برانچ کے اہلکاروں کومستقل بنیادوں پر تعینات کیاگیاہے جوکہ وقتافوقتاًسبزی فروشوں کیخلاف کارروائی کرکے ان سے سبزی ضبط کرلیتے ہیں لیکن اس کے باوجودمنڈی کاقیام لمحہ فکریہ ہے یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹاؤن کونسل ون میں اس غیرقانونی سبزی منڈی کوختم کرکے سبزی منڈی رنگ روڈکے مقام پرمنتقل کرنے کیلئے ایک قرارمتفقہ طورپرمنظورکی گئی تھی

Ba

مزید :

پشاورصفحہ آخر -