تورڈھیر، گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت صفائی کا سلسلہ تین ماہ بعد دوبارہ شروع

تورڈھیر، گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت صفائی کا سلسلہ تین ماہ بعد دوبارہ ...

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)نائبرہوڈکونسل تورڈھیرسٹی1 میں گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت صفائی کا سلسلہ تین ماہ بعد دوبارہ چالو ہوسکا اس سے قبل صفائی کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب شہر بھرمیں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے صفائی کا کام رُکا ہوا تھا گوکہ ٹاؤن کمیٹی تورڈھیر کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں اپنی جگہ بدستورنبھاتے رہیں تاہم سٹاف کی تعدادکم اور بڑا شہر ہونے کیوجہ سے کسی گلی میں صفائی کی باری آتے آتے کئی ہفتے لگ جاتے تھے یہی وجہ تھی کہ ہرجگہ نکاس کی نالیاں کچرے سے بھری پڑی تھی اورگندا پانی شاہراہوں میں بہنے لگا تھا جس سے شہری اورراہگیر شدیدکرب وپریشانی سے دوچار تھے کہ اس دوران حکومت نے صاف اور سر سبز پاکستان کے نام سے ایک پروگرام کا اعلان کیا جسمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے اے سی لاہور نے تمام بلدیاتی نمائندوں کا گزشتہ روز میٹنگ بلالی جس میں اے سی لاہور تابندہ طارق نے تمام ناظمین و نائب ناظمین کو ہدایات جاری کردیں کہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت اپنے اپنے حلقہ نیابت میں صفائی کا کام بلاتاخیر شروع کیا جائے اورصفائی کیلئے یومیہ اُجرت پر مزدوروں اورگاڑیوں کا از خود بندوبست کیا جائے پروگرام تین ہفتے تک جاری رہے گا اسلئے اس دوران اپنے اپنے علاقہ میں کہیں بھی بندنالیاں صاف کرواکر اورجگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہٹواکر ماحول صاف ستھرا رکھا جائے جس کیلئے انہوں نے اے ڈی بلدیات سے فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنادی اور یوں نائبر ہوڈ کونسل تورڈھیرسٹی1 کے نائب ناظم روح الامین نے ناظم سید الابرار اوردیگر ممبران کی تعاون سے اگلے روز صفائی کا عمل شروع کرواکر باقی تین نائبرہوڈکونسلوں پرایک بار پھر سبقت لے لی جس کیلئے نائب ناظم روح الامین نے اے سی لاہور تابندہ طارق کا بھی شکریہ اداکیا ہے جنکی دلچسپی اورفنڈز فراہمی میں بھرپورتعاون کے نتیجہ میں شہرمیں صفائی کا کام ایک بارپھر شروع کروایاجاسکا اس موقع پر نائب ناظم نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز، جوس کے خالی ڈبے، دیگرکوئی بھی سالڈ کچرانالیوں میں پھینکنے سے گریز کیا جائے اورتحمل کیساتھ اپنی اپنی گلی میں صفائی کے کام کی باری کا انتظار کیا جائے انشااللہ کسی بھی گلی میں نالی کی صفائی چھوڑی نہیں جائیگی انہوں نے اپنے کونسل میں صفائی کے کام کے حوالے سے شیڈول بھی تیار کرکے سوشل میڈیا پر عوام کی آگاہی کیلئے اَپ لوڈکرتے ہوئے اسکی کاپی اے سی لاہور آفس میں بطور ریکارڈ بھی پیش کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -