مردان ،باپ نے اپنی جوانسال بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

مردان ،باپ نے اپنی جوانسال بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ ) تھانہ جبر کے علاقہ شکر تنگی میں باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرڈالا،قتل کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی پولیس کے مطابق پندرہ سالہ نیلم گھر میں صفائی وستھرائی میں مصروف تھی کہ اس دوران اس کے والد شیرعلی نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے اسے موت کی ابدی نیند سلادیا ،مبینہ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا مقتولہ کی والدہ کے بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی