کراچی، کچرے کے خلاف اسکول کے طلباء بھی سڑکوں پر نکل آئے

کراچی، کچرے کے خلاف اسکول کے طلباء بھی سڑکوں پر نکل آئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کچرے کے خلاف اسکول کے طلباء بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔جمعہ کو قیوم آبا د میں فلاحی اسکول کے طلبا نے تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کر کچرے کے خلاف احتجاج کیا ۔بچوں کے احتجا ج میں تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی میں راجہ اظہر بھی شریک ہوئے ۔طلبا کا کہنا تھا کہ اسکول آنے والی سڑک کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہے ۔کئی سالوں سے موجود کچرا حکومت کی جانب سے نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے اسکول آنے والے بچے مختلف بیماریوں کا ش کار ہورہے ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ آج کا احتجاج تعلیم کے لیے کیا جارہا ہے۔ قوم کا مستقبل داؤ پر لگا ہواہے۔قیوم آباد والوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئر میں سے سوال ہے کہ آخر کیوں یہاں سے کچرا نہیں اٹھتا۔ڈسٹرکٹ چیئرمین کی جانب سے ہفتے یا 15 دن میں بس دو ڈمپر دیئے جاتے ہیں۔سندھ حکومت ایک طرف ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول میں لانے کی بات کرتی ہے۔ کچرے کے باعث طلبا بیمار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شہری انتظامیہ نے کچرا ٹھکانے کاانتظام نہیں کیا تو بھرپور احتجاج سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -