ٹریڈٹیکس کی مدمیں دکانداروں سے اضافی پیسے لینے کاانکشاف

ٹریڈٹیکس کی مدمیں دکانداروں سے اضافی پیسے لینے کاانکشاف

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اندرون شہر اشیاء صرف پرلگائے گئے ٹریڈ ٹیکس کی مدمیں دکانداروں سے اضافی پیسے لینے کاانکشاف ہواہے ٹاؤن ون کے ٹیکس ریگولیشن برانچ کے ٹی اوآرنے اضافی ٹیکس وصول کرنے والوں کیخلاف پولیس کوکارروائی کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیاہے اے ٹی اوآرایازدرانی کے مطابق انہیں کچھ عرصے سے شہرمیں ٹریڈٹیکس کی مدمیں دکانداروں اورتاجروں سے اضافی پیسے لینے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پرٹی اوآررحمان خٹک نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے اضافی ٹیکس وصول کرنے والے افرادکیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے دوسری جانب ٹاؤن ون کے باوثوق ذرائع کاکہناہے کہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی ٹاؤن ون میں ٹریڈٹیکس کا ٹھیکہ دینے میں من پسندافرادکونوازاگیاہے جنہوں نے ٹیکس شیڈول کے برعکس شہرمیں اپنی من مانیاں شروع کرکھی ہے دکانداروں کاکہناہے کہ ایک طرف مہنگائی نے انکی زندگی اجیرن کردی ہے تودوسری جانب ٹاؤن ون انتظامیہ آئے روزان پرنئے ٹیکس لاگوکررہی ہے جس میں اب سرکاری ریٹ سے زیادہ ٹیکس بھی وصول کیاجارہاہے جوکہ قابل افسوس ہے انکاکہناتھاکہ ٹاؤن ون انتظامیہ ایسے افرادکیخلاف بلاامتیازکارروائی کرے جوکہ ٹریڈٹیکس کی مدمیں دکانداروں سے اضافی پیسے وصول کررہے ہیں کیونکہ یہ افرادٹاؤن ون کی بدنامی کاسبب بھی بن رہے ہیں انہوں نے ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم اورٹاؤن میونسپل آفیسر(ٹی ایم او) سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فوری طورپرٹریڈٹیکس کے ٹھیکیدارکاٹھیکہ منسوخ کریں اورایک ایماندازشخص کواس کاٹھیکہ دیاجائے۔

Back to C

مزید :

پشاورصفحہ آخر -