ضمنی انتخابات میں دھاندلی زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کردیا:عبدالجلیل جان

ضمنی انتخابات میں دھاندلی زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کردیا:عبدالجلیل جان

  

تیمرگرہ ( بیو روپورٹ )ضمنی الیکشن نے دھاندلی زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کردیا.. خواتین کے سروں سے چادریں چھیننے والوں نے آج غریبوں سے اُن کے سر کا سایہ بھی چھین لیا. مسجدوں مدرسوں اور گھروں کو مسمار کرنے والے حکمران بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے مختلف اضلاع کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بھڑکیں مارنے والوں نے عوامی مینڈیٹ ہر شب خون مار کر اقتدار ہر قبضہ کیا.. نئے پاکستان کا نعرہ لگا کر بھکاریوں کی طرح قرضے مانگ رہے ھے حالانکہ اپنے دھرنوں میں بھیک نہ مانگنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ اج ھماری بدقسمتی ہے کہ اتنے بڑے ایٹمی ملک کو اناڑیوں کے حوالے کر دیا گیا جو ملک چلانے کی الف ب سے بھی ناواقف ہیں. انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور اور پی آئی ڈی میں پریس کانفرنسوں میں چیخیں مارنے اور اپوزیشن پر تنقید کرنے سے ملک نہی چلایا جا سکتا ہے.. انہوں نے کہا کہ کہ ضمنی الیکشن نے حکمرانوں کے بھاری مینڈیٹ سے بھری ہوئی مصنوعی ھوا نکال دی. اگر دوبارہ الیکشن ھوا تو موجودہ حکمران دوبارہ ڈی چوک پر نظر آئینگے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان. مدارس مساجد اور گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی حکمرانوں کو بہت جلد کے ڈوبے گی

Bac

مزید :

پشاورصفحہ آخر -