تیمرگرہ میں سانحہ کار ساز کی یاد میں دعائیہ تقریب

تیمرگرہ میں سانحہ کار ساز کی یاد میں دعائیہ تقریب

  

تیمرگرہ ( بیو روپورٹ )سانحہ کار ساز کی یاد میں پی پی پی کے زیر اہتمام لویردیر کے ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کار کنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،گورگوری چوک میں منعقد تقریب میں پارٹی کارکنان نے سٹی ناظم وڈسٹر کٹ انفارمیشن سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ کی قیادت میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ،اپنے خطاب میں عالم زیب ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ سانحہ کارساز میں پارٹی کے 180کارکن شہید جبکہ 500سے زایدزخمی ہو ئے تھے ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے تمام خطرات کے باو جو دوطن واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ جمہوریت کے دشمنوں کو نا گوار گزرا،انہوں نے کہا کہ پی پی پی شہداء اور غازیوں کی سیاسی جماعت ہے اور کو ئی بھی آمر اس جمہوری قوت کو ختم نہیں کر سکا اور نہ آیندہ کر ئیگا ، عالم زیب خان نے واضح کیا کہ شہیدذولفقار علی بھٹواور شہید بی بی نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیا مگر اصولوں موقف سے نہیں ہٹے ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے حقیقی جمہوریت کے لئے پی پی پی کی جدوجہد جاری رہیگی ،عالم زیب خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پچاس دنوں کے اندر ہی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے ،غریب عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہے اگر شفاف انتخابات ہو ئے تو پی پی واضح کامیابی حاصل کر ئیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -