پشاور :اندرون لاہوری گیٹ کے مکینوں کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

پشاور :اندرون لاہوری گیٹ کے مکینوں کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورشہرکے علاقہ اندرون لاہوری گیٹ کے مکین علی حیدرنے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روزپشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران انسپکٹرجنرل پولیس اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ انکے ماں کوقتل کرنے والے افرادکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے انہوں نے کہاکہ وہ مذکورہ علاقہ میں عرصہ درازسے مقیم ہے جہاں انکے گھرکے قریب بستان عرف بستانے سمیت دیگربدمعاش لوگ رہتے ہیں جنہوں نے علاقہ کے مکینوں کاجیناحرام کررکھاہے کیونکہ وہ غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے اوریہ کہ انہیں مقامی پولیس کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اسی لےئے پولیس کومتعددبارآگاہ کرنے کے باوجودوہ انہیں گرفتارنہیں کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اس افرادنے2008میں انکی والدہ کوقتل کیاتھاجس کے خلاف گلبہارپولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جوکہ ظلم وزیادتی ہے جبکہ اس کے علاہ انہوں نے مجھے اپنے ہی گھرسے زبرداستی نکالاہے اوراپنے بچوں سمیت کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہوں انہوں نے مطالبہ کیاکہ انکے والدہ کے قاتلوں کوفوری طورپرگرفتارکرکے انکے انصاف فراہم کیاجائے اوران افرادسے انکی جان چھڑائی جائے۔

Back