شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بار آور ،فریقین میں دشمنی ختم

شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بار آور ،فریقین میں دشمنی ختم

  

شبقدر نمائندہ خصوصی )شبقدر سمنات میں 20سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ،فریقین نے جرگے کے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر صلح کر لی ،علاقہ عوام نے جرگہ مشران کی مفاد عامہ کی کوششوں کو زبردست سراہا ،قومی وطن پارٹی پی کے 60شبقدر کے رہنماء حاجی قادر خان آف سمنات نے بغیر کسی مغاوضوں کے دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے صلح کرائی،تفصیلات کے مطابق شبقدر پی کے 60قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور ڈی آر سی کے سابقہ ممبرحاجی قادر خان آف سمنات کی مسلسل کوششوں سے علاقہ سمنات میں مہمند قبائیل کے دو اقوام قوم خویزئی اور قوم حلیم زئی سے تعلق رکھنے والے فریق اول حاجی اشرف خویزئی اور محمد شیرین خویزئی اور فریق دویم نورنگ حلیم زئی اور جلال حلیم زئی کے درمیان گزشتہ 20سال سے دشمنی دوستی میں بدل گئی قومی وطن پارٹی کے رہنما ء حاجی قادر خان سمنات نے اپنی رہائش گاہ پر علاقے کے علمائے کرام ،مہمند قبائیل کے مختلف اقوام کے سینکڑوں مشران اور فریقین کے دوست احباب کو جمع کر کے ایک بہت بڑا جرگہ منعقد کیا اور بغیر کسی مغاوضوں کے دونوں فریقین کی صلح کرائی جرگہ میں موجود علماء کرام اور علاقہ مشران نے دونوں فریقین کے باہمی رضامندی سے دونوں فریقین کے ہاتھ قرآن پر رکھ دئیے اور دونوں فریقین سے حلف لیا کہ آئندہ کے لیے دشمنی نہیں بلکہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارینگے دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہوگئے اور خوشی سے ایک دوسرے کو معاف کیا قومی وطن پارٹی کے رہنماء حاجی قادر خان آف سمنات نے کہا کہ تمام مسلمان آپس کے تنازعات اللہ کی رضا کے ختم کر یں اور اخوت بھائی چاری امن و امان کی فضا قائم کریں جس سے ہم سب کے مسائل اور مشکلات ختم ہو جائینگے جرگہ کو کامیاب بنانے کے لیے شبقدر پولیس نے فل سیکیورٹی فراہم کی جبکہ عوامی سطح پر جرگہ کی کامیابی کو زبردست پزیرائی اور بھر پور حمایت حاصل ہوئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -