خیبرپختونخوا میں خسرہ مہم دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی

خیبرپختونخوا میں خسرہ مہم دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوامیں جاری بارہ روزہ خسرہ مہم کامیابی سے اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔خسرہ مہم کے پہلے مرحلے کیلئے مقرر کردہ حدف کو94فیصدتک حاصل کر لیاگیاجو ایک بڑی کامیابی ہے،اس حوالے سے ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ کاکہناہے کہ اب تک پورے خیبرپختونخوامیں14لاکھ 68ہزار903بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ خسرہ سے بچاؤکے انجکشن کے لگانے کے بعدمعمولی بخاراوریاجلدپرریش کاہونامعمول کی بات ہے والدین اس سے پریشان نہ ہوں، خسرے کے انجکشن سے بخارکاہوناکوئی خطرناک بات نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ خسرے جیسے جان لیوامرض سے بچاؤکا واحد ذریعہ حفاظتی ٹیکہ ہے۔خسرے سے بچاؤمہم میں والدین محکمہ صحت کا ساتھ دیں تاکہ نونہالوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ہربچے کوویکسین کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -