ہنگو،دیرپا امن میں قبائلیوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا:بریگیڈیئر شہزاد اکرم

ہنگو،دیرپا امن میں قبائلیوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا:بریگیڈیئر شہزاد ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ )قبائلی ضلع اورکزئی میں دیر پا امن کے لئے قبائلی عوام کو اتفاق واتحاد کا دامن تھامنا ہوگا۔ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان دنیا بھر سے سبقت لے گیا۔ امن و امان کی راہ سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے بیش بہا قبانیاں دی گئیں۔ امن اور ترقی کی منزل پانے کے لئے میڈیا کا مثبت کردار نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈراورکزئی بریگیڈئیر شہزاد اکرم نے اورکزئی سیکٹرہیڈ کوارٹر غلجواورکزئی میں ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں عمر حیات، محمد فخر الاسلام کاکاخیل، سید عدنان و دیگرپر مشتمل ایک نمائندہ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت، لسانیت کی بنیاد پر پاکستان میں مسلمانوں کو آپس میں تقسیم در تقسیم کرنیکی ناپاک سازشوں سے مذہبی منافرت پھیلانے کے ساتھ ساتھ شر پسندی کے تمام تر حربے استعمال کر رہی ہیں۔ مگرپاکستانی دھرتی کے محب وطن عوام نے ہمیشہ عظیم قربانیاں دیکر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے قومی جزبے اور حب الوطنی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائل محب الوطن ہے ،اورکزئی قبائل قوم ماموزئی اور قوم علی خیل خاندانوں کی 7ہزار متاثرین آبائی علاقوں کو واپسی کا تیسرا فیز 26 اکتوبر 2018سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئی علاقوں میں قبائلی عوام کو تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی آباد کاری اورفعالیت پر فورسز نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جس سے اورکزئی ایجنسی میں تعلیم صحت کے شعبے اور مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران اور عوام سرکاری اداروں کو مزید فعال بنانے، بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت سمیت مستقبل کا معمار بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے خے لئے عظیم قربانیاں تا حیات یاد رکھی جائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -