چھٹے شہیدبشیر بلوراور پہلے ہارون بلور شہید کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح22 اکتوبر کو ہوگا

چھٹے شہیدبشیر بلوراور پہلے ہارون بلور شہید کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح22 اکتوبر ...

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر)بشیر بلور کرکٹ اکیڈمی کے چئیر مین فخر عالم خان کی زیر صدارت ملک طارق اعوان قلعہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں بشیر بلور کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے چھٹے شہیدبشیر بلوراور پہلے ہارون بلور شہید کرکٹ ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا یہ ٹورنمنٹ لیگ سسٹم پر اور چار گروپ پرمشتمل ہو گا جس میں کل 12ٹیمیں حصہ لیں گی۔ہر ٹیم گروپ میں دو میچ کھیلے گی جبکہ ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ 22اکتوبر بروز پیر کو NBFکرکٹ کلب اور یونائیٹڈ پختون کلب کے مابین صبح9بجے ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔ٹیموں میں بشیر بلور کرکٹ کلب، ملک کرکٹ کلب، گریٹ کلب، NBFکرکٹ کلب، یونائیٹڈ پختون کلب، جانز کلب، گولڈن بوائے سٹاراورکزئی کلب، سکائی کرکٹ اکیڈمی سوات، بشیر بلور کرکٹ اکیڈمی اور دیگر ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ 25دسمبر2018کو کھیلا جائے گا۔فائنل جیتنے والی ٹیم کوٹرافی، گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیے جائیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -