ڈیرہ میں پیسکو کے نادہندگان کو 28 اکتوبر تک بقایا جات جمع کرنے کی ہدایت

ڈیرہ میں پیسکو کے نادہندگان کو 28 اکتوبر تک بقایا جات جمع کرنے کی ہدایت

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیسکو رولرڈویژن کے ناہندگان اپنے بقایاجات28اکتوبر 2018سے قبل جمع کرادیں بصورت دیگر ان کے بجلی کے کنکشن کو منقطع کردیاجائے گا۔صارفین پیسکو کومال مفت دل بے رحم والی پالیسی ترک کرناہوگی ورنہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ کنڈامافیا چاہے کتنا ہی بااثرہوان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان واپڈاہائیڈرولیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین محمد نوازخان گنڈہ پور اورڈویژنل جنرل سیکرٹری خلیل احمد فاروقی نے یونین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔ اس موقع پر ایکسین پیسکو رولرڈویژن سعید الرحمان بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہاکہ پیسکو وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ اورسرمایہ ہے جس پر کسی کوبھی شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ ادارے کے دفاع اوربقاء کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ ادارے کا وقار بحال ہو اورمحنت کشوں کی عزت نفس بحال ہو ۔ انہوں نے کہاکہ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی ، لائن لاسز کے خاتمے کے لیے ہائیڈرولیبر یونین ، ایکسین پیسکورولر ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اوراس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -