کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرنے لگے

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد میں بسوں، منی بسوں، کوچ اورسی این جی رکشہ ڈرائیورزنے سی این جی قیمت میں اضافے کو جوازبنا کرمن مانے کرائے وصول کرنا شروع کردئیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی کی حالیہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ یومیہ بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ سے سفرکرنے والے شہریوں سے وصول کیا جانے لگا۔ بسوں میں کم سے کم کرایہ 10 روپے سے بڑھا کر15 روپے جبکہ منی بس اورکوچوں کا کرایہ بھی 5 روپے سے 15 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔کچھ منی بس، کوچوں اورسی این جی ڈرائیورزاضافی کرائے وصول کرنے کے الزام سے ہی انکارکردیا جبکہ بعض ڈرائیورزکے مطابق سی این جی اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔شہریوں کے مطابق وہ نئے پاکستان سے معاشی طورپرآسودگی کی توقع کررہے تھے لیکن وہ ایک خواب ثابت ہوا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نئے کرایوں کا اطلاق نہیں کیا گیا ہے۔
کرائے بڑھ گئے