سپیکر مشتاق احمد غنی سے یو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات

سپیکر مشتاق احمد غنی سے یو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے یو نائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پر وگرام کے وفد سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔اس وفد کی سربراہی یو این ڈی پی کی کیپیسٹی ڈیویلپمنٹ ایڈوائزر ذوئی پیلٹر کررہی تھی ۔ملاقات میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخواکے ممبران اسمبلی کی استعدارکار بڑھانے اور ان کیلئے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کرانے پر یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ۔سپیکر نے کہا کہ ان تربیتی پروگراموں سے نہ صرف ممبران اسمبلی بلکہ اسمبلی سیکرٹریٹ سٹاف کی بھی تربیت ہوئی ۔ملاقات میں سپیکر صوبائی اسمبلی نے وفد کو اقلیتی برادری ،معذورافراد ،خواتین کے حقوق اور خواجہ سراؤں سے متعلق حکومت خیبرپختونخواکے اقدامات اور صوبائی اسمبلی میں ان کیلئے ضروری قانون سازی کے متعلق آگاہ کیا ۔انسانی حقوق کے حوالے سے وفد کے استفسارپر سپیکر نے کہا کہ انسانی حقوق کی سٹینڈنگ کمیٹی بہت جلد اپنا کام شروع کردے گی ۔سپیکر نے یو این ڈی پی سے درخواست کی کہ چونکہ قبائلی ضلعے حال ہی میں صوبہ خیبرپختونخوامیں ضم ہوئے ہیں اور پارلیمانی نظام میں قبائلی علاقوں کے نمائندگان پہلی بار شامل ہو رہے ہیں۔اس لئے تقریباً70کے قریب قبائلی ممبران اسمبلی عنقریب ان علاقوں میں انتخابات کے بعد صوبائی اسمبلی کے ممبران بنے گے۔ ان ممبران کیلئے نئے تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں ۔اس طرح ان کی ضروری تربیت بھی ہوگی اور ان کی استعداد کاربھی بڑھے گی ۔آخرمیں سپیکر نے معززمہمان کو روایتی پشاورشال بطورتحفہ پیش کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -