ڈیرہ میں گھر کے خستہ دیوار گرنے سے 3بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ میں مکان کی خستہ دیوارگرنے سے اڑھائی سے چھ سال تک کے تین بچے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ میں عارف ولد غلام حسین کے گھر میں بچے صحن میں کھیل رہے تھے کہ گھر کی خستہ دیواران پرگئی جس سے عارف کا چھ سالہ بیٹاکاشف ، اڑھائی سالہ بیٹی مسکان بی بی اورعارف کا پانچ سالہ بھتیجا فیضان ولد صادق ملبے کے نیچے دب کرجاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کے بعدعلاقے میں کہرام مچ گیااورلوگوں نے ملبے کے نیچے سے بچوں کی لاشوں کوباہرنکالا۔