ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر پولیس مقابلے میں فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزم حنیف کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس اس سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔دوسری جانب کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور وہاں موجود پاکستانی روپوں سمیت غیر ملکی کرنسی، کریڈیٹ کارڈز لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ چین سے آئی ہوئی خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -