رینجرز کی گلشن اقبال میں کارروائی ،ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز کی گلشن اقبال میں کارروائی ،ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں گلشن اقبال ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورسنگین جرائم میں ملوث ملزم وصی الرحمان کو گرفتار کرلیا۔پاکستان رینجرز سندھ نے ملزم کی ساتھی سمیت واردات کی فوٹیج جاری کردی۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر11ستمبرکوواردات کی تھی، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -