سندھ پولیس کی کارروائیاں ،67ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سندھ پولیس کی کارروائیاں ،67ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر67ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے60مفرور اور7 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر67ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمانکے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے49مفرورسمیت60ملزمان کوگرفتا رکر لیا۔ترجمان کے مطابق حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے10مفرور اور6اشتہاریوں سمیت16ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ادھرسکھر پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے1مفرور ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -