کے الیکٹرک نے شاہ فیصل سے منسلک گرڈ پر ترقیاتی کام کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے جمعہ کے روز شاہ فیصل سے منسلک گرڈ پر ترقیاتی کام کے پیش نظر شٹ ڈاؤن لیا گیا ۔اس دوران ایئرپورٹ سمیت تمام اہم تنصیبات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی۔شاہ فیصل سے منسلک گرڈ پر ترقیاتی کام کے سلسلے میں جمعہ کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پلینڈ(planned) شٹ ڈاؤن لیا گیاتھا جس کے باعث ملیر اور شاہ فیصل کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہی ۔بعدازاں، ترقیاتی کا م مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی فوری بحال کردی گئی تھی۔ شٹ ڈاؤن سے قبل شاہ فیصل سے منسلک گرڈ کے صارفین کو کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے پیشگی اطلاع بھی کردی گئی تھی۔