کراچی،ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

کراچی،ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں از خود 5سے 15روپے کا اضافہ کردیا ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں حکومت کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں ۔کچھ عرصے قبل کرایوں میں از خود 10سے 15روپے اضافہ کردیا گیا تھا جس کا حکومت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا اور اب سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے کرایوں میں مزید 5سے 15روپے اضافہ کردیا گیا ہے اور خود ہی کرایوں کی نئی فہرستیں تیار کرکے گاڑیوں میں نصب کردی گئی ہیں ۔ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ سی این جی کی نئی قیمتوں کے سبب کیا ۔6سیٹر اور 8سیٹر سی این جی رکشہ 5روپے اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں ۔شہر میں چلنے والی 8سیٹررکشوں نے بھی عوام سے زائد کرائے بٹورنے شروع کردیے۔کوچز نے کرایوں میں 5روپے سے 15روپے ازخود اضافہ کرلیا۔بس کا زیادہ فاصلے کا کرایہ 25روپے روپے وصول کیا جارہا ہے ۔بس کا 10روپے کرایہ اب 15روپے وصول کیا جارہا ہے ۔بسوں کے کرایوں میں 5روپے اور منی بسوں اورکوچز کے کرایوں میں 10روپے اضافہ کردیاگیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں کا اطلاق نہیں ہوا ہے ۔ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کررہے ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ردوبدل نہیں کیا گیاانہوں نے کرایوں میں ازخود اضافہ کرلیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -