پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی کا بجٹ پربحث کیلئے کم وقت ملنے پر خیبر پختونخواایوان سے واک آؤٹ

پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی کا بجٹ پربحث کیلئے کم وقت ملنے پر خیبر ...

  

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے بجٹ پربحث کیلئے کم وقت ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اسمبلی اجلاس کے آغاز پرپیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ ساالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایساکوئی پروگرام نہیں جس پر خواتین ایم پی ایز بات کرے خواتین نامزدکردہ نہیں بلکہ منتخب کردہ ہیں ہمیں اپنی ذہنیت بدلنی چاہئے این جی اوزکی ورکشاپس میں عورتوں کو نہیں مردوں کو بھجواناچاہئے خواتین اور اقلیتی ارکان کے ساتھ بجٹ میں امتیازی سلوک نہ رکھے،سپیکرمشتاق احمدغنی کی جانب سے مائیک بندہونے پرخاتون رکن نے احتجاج کیا اور مزید وقت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں بعدازاں پی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے کہاکہ نگہت اورکزئی ایوان میں مرد اراکین کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واک آؤٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -