بلیوارڈویسٹ نمائش میں بچوں کے لگژری ملبوسات کی رونمائی

بلیوارڈویسٹ نمائش میں بچوں کے لگژری ملبوسات کی رونمائی

  

کراچی (پ ر)بلیوارڈویسٹ نے گزشتہ روز فیشن مداحوں کے لئے اپنے پاپ اپ اسٹورمیں بچوں کے لگژری ملبوسات کی رونمائی کی۔ نمائش میں پندرہ سے زائد برانڈز کے شیر خوار بچوں سے لیکر 15سال تک کے بچوں کے لگژری ملبوسات پیش کئے گئے۔دو روزہ پاپ اپ نمائش 20اکتوبر تک کراچی میں جاری رہے گی۔ بلیوارڈ ویسٹ پاکستان کا پہلا آن لائن اسٹور ہے جہاں ڈیزائنرز کی جانب سے تیار کردہ بچوں کے ملبوسات کی وسیع رینج موجود ہے ۔یہاں خریدار کوسر سے لیکر پاؤں تک کے اسٹائلش ملبوسات انٹی گریٹڈ اسپیس میں ملیں گے۔بلیوارڈ ویسٹ کی ویب سائٹ پر موجود برانڈز میں کیلون کلائن، رالف لارن اور ٹومی ہل فیگر شامل ہیں۔ آن لائن اسٹور کا مقصد پاکستان کے ابھرتے ہوئے فیشن کلچر میں رہنما کا کردار ادا کرنا ہے اور ملکی اور غیر ملکی ڈیزائنرز کی کلیکشن کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔بلیوارڈ ویسٹ کی بانی محترمہ مہر قاسم نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمیں پاکستانی صارفین کو لگژری ملبوسات کا آن لائن اسٹور فراہم کرنے پر بہت مسرت محسوس ہورہی ہے۔یہ وہ پہلا اسٹور ہے جہاں آپ اپنے بچوں کے لئے صف اول کے برانڈز اور عالمی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ہر قسم کے ملبوسات خرید سکیں گے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ڈیزائنر ملبوسات کی خریداری کو پاکستانی مارکیٹ میں آسان اور سہل بناسکیں۔اب تک جس قسم کا رسپانس آیا ہے اُس پر ہمیں بہت خوشی ہے اور اب ہم مستقبل میں مزید ایسی نمائشوں کا انعقاد کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -