سندھ فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری گوشت کو تلف کردیا

سندھ فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری گوشت کو تلف کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایمپریس مارکیٹ صدر میں چھاپہ مارکر بھینس کے بچھڑوں کا 2500کلوگرام گوشت ضبط کرکے تلف کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیا کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔جمعہ کو اتھارٹی کی ٹیم نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور بھینس کے بچھڑوں کا 2500 کلو گرام گوشت ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔گوشت کو ناکافی درجہ حرارت پر الودہ فریزر میں رکھا گیا تھا۔گوشت کئی روز پرانا ہونے کی وجہ سے اپنی معیاد بھی پوری کرچکا تھا۔ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ کے مطابق سندھ بھر میں بھینس کے بچھڑوں کو زبحہ کرکے گوشت فروخت کرنے پر پابندی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -