وزیر خزانہ نے بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے کمیٹی بنا دی

وزیر خزانہ نے بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے کمیٹی بنا دی

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں مالی سال کے اختتام تک بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کیلئے وزیر مملکت حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ایف بی آر میں اسد عمر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کیا گیااجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر، ایف بی آر اور اور وزارت خزانہ کے حکام شامل تھیریوینیو کلیکشن اور رواں مالی سال کے اختتام تک اقدامات کے اطلاق کیلئے ہر دوسرے ہفتے کمیٹی کا اجلاس ہو گا جبکہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی زیادہ سے زیادہ آمدنی اور وسائل کے پیداوار کے لیئے حکمت عملی بنائے گی کمیٹی ترجیحی بنیادوں پر تمام ٹیکس قوانین کو اردو میں ترجمہ جاری کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -