12 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

12 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے میری ٹائم ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 12 بھارتی ماہی گیروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو میری ٹائم ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 12 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے بھارتی ماہی گیروں کو عداتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ماہی گیروں کو گذشتہ روز میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار کیا۔ ماہی گیروں سے 2 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئیں تھیں۔ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔ گرفتار ماہی گیروں کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہے۔

Back to

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -