کراچی،نصیر سلیمی کے بھائی بشیر سلیمی مقامی قبرستان میں سپردخاک

کراچی،نصیر سلیمی کے بھائی بشیر سلیمی مقامی قبرستان میں سپردخاک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی نصیر سلیمی کے بھائی بشیر سلیمی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ جمعہ کو طوبیٰ مسجد المعروف گول مسجد ڈیفنس فیز 2 میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، سینئر صحافی ادریس بختیار، ہمایوں عزیز، خلیفہ انوار، مکرم سلطان بخاری، اعجاز خلجی سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نصیر سلیمی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی بشیر سلیمی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جوان اولاد کا صدمہ زندگی کا سنگین ترین تجربہ ہوتا ہے۔ والدین جیتے جی مرجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم کا سوئم کل (اتوار) سی بریز پلازہ شارع فیصل میں بعد نماز عصر ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -