فیصل بینک کی جانب سے بزنس فرسٹ کرنٹ اکاؤنٹ کی ری لانچنگ

فیصل بینک کی جانب سے بزنس فرسٹ کرنٹ اکاؤنٹ کی ری لانچنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) فیصل بینک"بزنس فرسٹ"اپنے نام کی طرح کاروبار کو سب سے پہلے فوقیت دینے کا نام ہے، یہ آپ کو کاروبار کے لیے بینکنگ کی ایسی خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے جو کاروبار کو بہترین معاونت دیتی ہیں۔ فیصل بینک لمیٹڈ کا شمار پاکستان کے معروف بینکوں میں ہوتا ہے، فیصل بینک نے اپنے فیصل بزنس فرسٹ کرنٹ اکاؤنٹ کو متعدد فوائد کے ساتھ متعارف کروایا ہے۔ یہ پروڈکٹ خاص طور پر تیزی سے بڑھتی ہوئی انفرادی کاروباری، یک ملکیتی کاروباری، شراکت داری اور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا ہے۔ فیصل بینک کاروباری اداروں کے ساتھ اپنے عہد کو نبھاتے ہوئے انہیں تین مختلف کیٹیگریز (سلور، گولڈ اورپلاٹینم )میں اُن کی کاروباری ضروریات کے مطابق منفرد سروسز مہیا کر رہا ہے۔سلور کیٹیگری میں کسٹمرز کو مفت انٹر سٹی اور اسی دن کلیئرنگ،پے آرڈر، کلاسک ڈیبٹ کارڈ، موبٹ انٹر نیٹ بینکنگ مہیا کی جائیں گی۔ گولڈ کیٹیگری میں تمام سلور سروسز کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈڈ خدمات جیسے بزنس کور اور کیش ودڈرال انشورنس ، کسی بھی اے ٹی ایم سے بنا کسی اضافی چارجز رقم نکلوانے اور انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر جیسی سروسز مہیا کی جائیں گی۔ بزنس فرسٹ پلاٹینم کیٹیگری میں سلور اور گولڈ سروسز کے ساتھ دیگر اضافی خصوصیات جیسے آپ کی لوکیشن سے کیش پِک اَپ، مفت لاکر کی سہولت اور سولیٹئر مارکنگ شامل ہیں۔ فیصل بزنس فرسٹ کرنٹ اکاؤنٹ کی ری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ طاہر یعقوب بھٹی نے کہا کہ"ہم "فیصل بزنس فرسٹ کرنٹ اکاؤنٹ"کو دوبارہ متعارف کروا رہے ہیں ، یہ ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو ہمارے کاروباری افراد کو اپنی کاروباری ضروریات مستعدی اور موثریت سے پوری کرنے میں معاونت دے گی۔ فیصل بینک تیزی سے بڑھتی SMEs(اسمال میڈیم بزنس انٹر پرائزز)اور ڈیجیٹائزڈ بینکنگ خدمات کی اہمیت و ضرورت کو سمجھتا ہے۔ لہذا بطور بینک، ہم نے فیصلہ کیا کہ اس پیشہ ورانہ مہارت سے لیس نسل کو کاروبار کی ایسی خدمات مہیا کی جائیں جو اُن کے کاروبار اور زندگی کی عالمی اور تکنیکی ضروریات کے عین مطابق ہوں"۔انہوں نے مزید کہا کہ"موجودہ نسل زیادہ ٹیکنالوجی سے قریب ہے اور اپنے کاروبار کو ترقی دینے کے لیے زیادہ جذبہ رکھتی ہے۔ ہم فیصل بینک میں ایسے تمام کاروباری افراد کو ان کی ضروریات مستعدی، موثریت اور بروقت پورا کرنے میں معاونت کے لیے ہمہ ووقت موجود ہیں"۔