پی ٹی آئی کو سی پیک روکنے کیلئے آگے لایا گیا، فضل الرحمن

پی ٹی آئی کو سی پیک روکنے کیلئے آگے لایا گیا، فضل الرحمن

  

قلات ( جی این این )متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں 25 جولائی جیسے دھاندلی زدہ انتخابات پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ، تبدیلی حکومت عوام کیساتھ مذاق کررہی ہے، قلات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے ایم ایم اے سربراہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا جینا محال کردیا ہے ،آج ہر پاکستانی پرانے پاکستان کو یاد کر رہا ہے ۔جہاں اتنے مہنگائی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ کے زریعے قوم پر مہنگائی کا طوفان مسلط کر کے نئے ٹیکسوں کے انبار لگائے دیئے ہیں، امریکہ سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سی پیک کو ناکام بنانے کے لیئے پی ٹی آئی جیسی پارٹی کو آگے لایا گیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں دینی جماعتوں کو کمزور کر نے کے لیئے فرقہ پرست تنظیمیں بنائی گئی ہیں،ایسا کرنے والوں کو ملک کا کوئی خیال نہیں ۔

مولانا فضل الرحمن

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -