یوٹیلٹی سٹورز پر عائد خریداری سے پابندی ختم، نوٹیفیکیشن جاری

یوٹیلٹی سٹورز پر عائد خریداری سے پابندی ختم، نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر عائد خریداری کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،وزارت کے حکام اور کارپوریشن کے یونین کے مابین مذاکرات کے بعدپابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔جمعہ کے روز وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کارپوریشن پر خریداری کے سلسلے میں عائد پابندی ختم کردی گئی ہے اور اب کارپوریشن کے ہیڈ آفس سمیت زونل افسز اور ریجنل آفسز ہر قسم کی خریداری کرسکتے ہیں واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار داؤد ابراہیم نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کارپوریشن کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے اوراربوں روپے کی سٹاک اینونٹری کو کم کرنے کیلئے پروکیورمنٹ پر مکمل پابندی عائد کردی تھی ۔اس صورتحال کے پیش نظر کارپوریشن کی سی بی اے یونین کے اپنے دیگر مطالبات کے علاوہ خریداری پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں جمعرات کے روز وزارت کے دفتر میں یونین اور وزارت کے مشیر عبدالرزاق داؤد کے مابین مذاکرات ہوئے جس کے بعد وزارت نے فوری طور پر کارپوریشن کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
یوٹیلٹی سٹورز