این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کے حصوں میں کٹوتی کا فیصلہ ناقابل قبول، اسماعیل راہو

این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کے حصوں میں کٹوتی کا فیصلہ ناقابل قبول، اسماعیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کا این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کے حصوں میں کٹوتی کا فیصلہ مسترد کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزراء کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر سندھ کا پانی بند اور دوسرا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ کم دینے کی دہمکی دے رہا ہے،ایسی دہمکیاں ہر حکومت نے سندھ کو دی ہیں پر ہم سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ سندھ وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سے اپنا حصہ لینے کہ حق سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوگی،وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرنے کی بجائے صوبوں کو اپنے حق دے، وفاقی حکومت پہلے ٹاسک فورس کے پی کے میں بنائے سندھ کی فکر چھوڑے۔
اسماعیل راہو