کراچی،شوہر کے ہاتھوں جلائی جانیوالی ردا زندگی کی بازی ہار گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانے والی 16 سالہ ردا زندگی کی بازی ہارگئی۔ لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا انھیں انصاف دلایا جائے ۔کراچی میں بے حسی کا ایک واقعہ سامنے آیا جہاں ایک اور معصوم لڑکی جہالت کی بھینٹ چڑھ گئی ، چند روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی۔ سولہ سالہ ردا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑگئی ۔ڈاکٹرزکے مطابق ردا کواسپتال لایاگیا تو اس کا98فیصد جسم جل چکا تھا۔جوان بیٹی کی موت پرغم سے نڈھال والدین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ردا کے ساتھ بہت ظلم ہواہے، ہمیں انصاف دلایا جائے ۔ردا کے والدین نے کہاکہ ان کی بیٹی کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پولیس کی تحقیقات بھی سست روی کا شکار ہیں۔
Back to Conversio