”جمال خاشقجی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت ۔۔۔ “ سعودی عرب کے ’اعتراف جرم‘ کے بعد ٹرمپ نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا ہکا بکا رہ گئی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت کو معتبر قرار دے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے تاہم ان کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبرہے، جمال خاشقجی کی ہلاکت میں ملوث 18 افرادکی گرفتاری پہلابڑاقدم ہے، جمال خاشقجی کی ہلاکت سے متعلق صورتحال آسان نہیں ہے تاہم مسئلے کو حل کرلیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے منسوخ نہیں کریں گے کیونکہ سعودی عرب سے تجارت میں ہزاروں افراد کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ 110 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے ہیں، سعودی عرب عظیم اتحادی ہے لیکن جوہواوہ ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی موت قونصل خانے میں ہونے والے جھگڑے کے دوران ہوئی۔ سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کی ہلاکت میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انٹیلی جنس کے نائب سربراہ سمیت 5 اعلیٰ عہدیداروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر برطرف کردیا گیا ہے۔