جمال خشوگی کی ہلاکت افسوسناک ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت افسوسناک ہے۔معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کوسزا ملنی چاہیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ دو اکتوبر کو جب خاشقجی قونصل خانے آئے تووہاں موجود افراد سے ان کی لڑائی ہوئی جس کانتیجہ خاشقجی کی موت کی صورت میں نکلا اور ان افراد نے موت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔