پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے مثبت اندازمیں کوششیں جاری رکھے گا،آرمی چیف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے مثبت اندازمیں کوششیں جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمدبن عبدالرحمان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔قطری نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔،قطری نائب وزیراعظم نے کہا کہ قیام امن کیلئے پاکستان کی جاری کوششیں قابل ستائش ہیں۔