پاک فوج میں اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں

پاک فوج میں اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں
پاک فوج میں اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک فوج میں اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا تبادلہ بحیثیت وائس چیف آف جنرل اسٹاف (اے) کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ میجر جنرل نعمان زکریا کو نیا ڈی جی ایم او تعینات کردیا گیا ہے،حال ہی میں ترقی پانے والے سابقہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر شاہ کی جگہ میجر جنرل سرفراز علی کو نیا ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی میجر جنرل کی سطح پر متعدد تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جن میں جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل عاصم ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل راحت نسیم احمد، میجر جنرل طاہر گلزار ملک، بریگیڈیئر رضا علی خان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -