علیم خان کا حمزہ شہبازکے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

علیم خان کا حمزہ شہبازکے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
علیم خان کا حمزہ شہبازکے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

  

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا‘ حمزہ شہباز کو چیلنج ہے جن زمینوں پر میں نے قبضہ کیا وہ میڈیا کو دکھائیں،انہوں نے حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے 10سال میں میرے اور پرویز الٰہی کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی،قبضوں سمیت تمام کیسز کی ایف آئی آرز سامنے لاﺅں گا۔وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔علیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب کی ہر کمپنی ایک بڑا سکینڈل ہے ابھی صرف 2منصوبوں صاف پانی اور آشیانہ کو ہاتھ لگا ہے، حمزہ شہباز حوصلہ رکھیں جلد مزید انکشافات سامنے آئیں گے اور سالڈ ویسٹ سے لے کر اورنج لائن ٹرین تک ہر کمپنی کرپشن کی داستانوں کا نیا شاخسانہ ثابت ہو گی‘انہوں نے کہا کہ ڈھٹائی کے ساتھ ایسے الزامات شریف خاندان کو بچا نہیں سکتے چوروں سے کوئی رعائیت نہیں ہو گی اور لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ میگا منصوبوں کے نام پر” شو باز“ صوبے کو دیوالیہ کر گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -