وہ تاریخی میچ جس میں وسیم اکرم نے 8 ویں نمبر پر آ کر 257 رنز بنائے اور ۔۔۔سابق کپتان کا ایسا ریکارڈ جان کر پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

وہ تاریخی میچ جس میں وسیم اکرم نے 8 ویں نمبر پر آ کر 257 رنز بنائے اور ۔۔۔سابق ...
وہ تاریخی میچ جس میں وسیم اکرم نے 8 ویں نمبر پر آ کر 257 رنز بنائے اور ۔۔۔سابق کپتان کا ایسا ریکارڈ جان کر پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج 20 اکتوبر اور 2018 کا سال چل رہاہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ آج ہی کے دن پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز باولر وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آٹھویں نمبر پر آ کر 257 رنز کی اننگ کھیلی تھی اور میچ میں دردناک شکست سے بچا لیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اکتوبر 1996 میں کیا تھا اور یہ میچ 17 سے 21 اکتوبر کے تک شیخوپورہ کے گراونڈ میں کھیلاگیا ۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 375 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی ۔

زمبابوے کے کے 241 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور 553 رنز کی یادگار اننگ کھیلی جس میں وسیم اکرم نے 20 اکتوبر 1996 کو آٹھویں نمبر پر آ کر 363 گیندوں پر 257 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے ۔ انہوں نے اپنی اس اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو کہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ریکارڈ بھی ہے ۔ اس علاوہ انہوں نے 22 چوکے بھی لگائے ۔

اس میچ میں ان کے بعد آنے والے ثقلین مشتاق نے بھی بھر کردار نبھایا اور 79 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے سعید انور 51 اور عامر سہیل صر ف 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے اور سلیم ملک نے 52 رنز بنائے ۔اس میچ میں پاکستان کے 553 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 241 رنز بنائے اور میچ ڑڈرا ہو گیا ۔

زمبابو ے کے پہلے دورہ پاکستان کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تاہم دونو ںمیچوں کا ہی فیصلہ نہ ہو پایا اور ڈرا ہو گئے ۔

وسیم اکرم کی اس شاندار اور یادگار کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر وسیم اکرم کیلئے پیغام جاری کیا گیاہے جس کے ذریعے نئی نسل پاکستان کی ماضی میں رہنے والی بہترین کارکردگی سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -