وردی پہن کر 10 سال شہریوں کا چالان کرنیوالا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) وردی پہن کر 10 سال تک شہریوں کے چالان کرنیوالے جعلی ٹریفک وارڈن کو گرفتار کر لیا گیا۔ گجرات کا رہائشی شہزاد مختلف شہروں میں خود ساختہ ناکے لگا کر دس سال تک شہریوں کے چالان کرکے انہیں باقاعدہ طور پر جعلی رسیدیں بھی دیتا تھا جبکہ چالان نہ کرنے پر رشوت لے لیتا تھا۔ اس بارے علم ہونے پر ٹریفک وارڈن ظہیر کمانڈو نے جعلی وارڈن کو شیخوپورہ موڑ سے پکڑ لیا۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ نوسرباز کے قبضے سے جعلی سروس بک، چالانوں کی رقم اور شناختی کارڈز بھی برآمدکر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔