” میرے بھائی مجھ سے جھوٹ بلواتے تھے کہ ۔۔‘ ‘ آسٹریلیا کیخلاف میچ کے ہیرو محمد عباس کی بہن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ہیرو محمد عباس نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن تہس نہس کرتے ہوئے پاکستان کو سرخروکیا اور جب وہ واپس اپنے شہر سمبڑ یال پہنچے تو ان کاشاندار استقبال کیا گیا تاہم اب ان کی بہن بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کی ایسی شرارت بتا دی ہے کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عباس کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ عباس جب کچہری میں نوکری کرتا تھا تووہ اکثر کرکٹ کھیلنے جانے کیلئے مجھ سے جھوٹ بلوایا کرتا تھا ، وہ مجھے کہتا تھا کہ فون کر کے کہہ دو کہ آج بھائی نے ابو کی دوائی لینے جانا ہے یا ہم خالہ کے گھر جا رہے ہیں ، تو پھر میں فون کر کے کہتی تھی مہربانی کر کے آج اسے چھٹی دے دیں ہم نے جانا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ عباس ہم دونوں بہنوں سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے صحافی نے سوال کیا کہ عباس کس کے ہاتھ کا کھان سب سے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ امی اور اپنی بیوی دونوں ہی کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھا لیتے ہیں ۔بھائی کی کامیابی پر بہنیں بے انتہا خوش تھیں اور اپنے بھائی کی ترقی کیلئے دعا گو تھیں ۔