ٹرین حادثے کے معاملے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ پر شدید تنقید، نوجوت خود میدان میں آ گئے ، حادثے کی حیران کن وجہ بیان کر دی

ٹرین حادثے کے معاملے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ پر شدید تنقید، ...
ٹرین حادثے کے معاملے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ پر شدید تنقید، نوجوت خود میدان میں آ گئے ، حادثے کی حیران کن وجہ بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امرتسر میں ٹرین حادثے میں اب تک 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں اور پھاٹک کے قریب ہونے والی دوشہراہ کی تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ بطور مہمان خصوصی شریک تھیں جن پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے تاہم نوجوت سنگھ سدھو خود میدان میں آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے امرتسر کے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ چند منٹوں کے اندر پیش آیا اور ٹرین بہت زیادہ سپیڈ سے آ رہی تھی اور ٹرین نے ہارن بھی نہیں بجایا ۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہناتھا کہ یہ بہت ہی زیادہ افسوس کن واقعہ ہے ہمیں یہ سمجھے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے ، یہاں پر لاپرواہی برتی گئی ہے لیکن یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات امرتسر کے علاقے جودھا پھاٹک کے قریب دوشہراہ کی تقریب جاری تھی جس دروان جب راون کے پتلے کو تیر چلاکر آ گ لگائی گئی تو پٹاخوں کا بے انتہا شور پیدا ہوا جبکہ ریلوے لائنوں کے قریب بڑی بڑی سکرنیں بھی لگائی گئی تھیں اور ہزاروں کی تعدا د میں لوگ وہاں جمع تھے ۔ پٹاخوں کے شور اور دھویں کے باعث ٹرین کا ہار ن سنائی دیا اور کسی کو ریل گاڑی آتی دکھائی بھی نہیں دی تاہم جس وقت وہ عین سر پر آ گئی تو احساس ہوا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔

حادثے میں 61 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں جبکہ متعد د زخمی ہیں جنہیں مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے دو لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کیلئے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کر دیاہے ۔