توانائی میں تعاون جاری رہے گا، چین کی پاکستان کو یقین دہانی

توانائی میں تعاون جاری رہے گا، چین کی پاکستان کو یقین دہانی
توانائی میں تعاون جاری رہے گا، چین کی پاکستان کو یقین دہانی

  

اسلام آباد (آئی این پی) چین کے نیشنل ڈولپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے نائب چیئرمین لیان وائی لیانگ نے وفاقی وزیر برائے توانائی و پاور ڈویژن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین توانائی کے شعبہ میں اصلاحات اور توسیع کی تکمیل میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان میں آنے والے سالوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی کی مارکیٹ میں توسیع کی بڑی گنجائش ہے۔

انہوں نے یہ یقین دہانی جمعہ کو وفاقی وزیر کو ملاقات کے دوران کرائی جو کہ چین میں بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے توانائی کے وزیروں کی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے توانائی کانفرنس میں مدعو کرنے پر لیان وائی لیانگ کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ چین کی بصیرت اندوز قیادت میں ہونے والی یہ کانفرنس علاقائی توانائی میں جدت لانے اور توانائی کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر توانائی نے لیان وائی لیانگ کو توانائی کے بارے میں پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستان میں بجلی کے نظام کا حوالہ دیا جس کیلئے 5 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کے لئے اس سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -