دنیا کا سب سے سخت مقابلہ پاک فوج نے جیت لیا

دنیا کا سب سے سخت مقابلہ پاک فوج نے جیت لیا
دنیا کا سب سے سخت مقابلہ پاک فوج نے جیت لیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے برطانیہ میں ہونے والا دنیا کا سخت ترین پٹرولنگ مقابلہ جیت لیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس مقابلے کا نام ’کیمبرین پٹرول ‘ ہے جس میں اس سال 31ممالک کی 134ٹیموں نے حصہ لیا اور ان میں سے پاکستان آرمی کی 11رکنی ٹیم نے مقابلہ جیت کر گولڈمیڈل حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس گیارہ رکنی ٹیم کا تعلق پاک آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری سے تھا۔

اس مقابلے کا انعقاد 1959ء سے ہر سال کیا جا رہا ہے اور پاک فوج اب تک 4بار اس میں فاتح قرار پا چکی ہے۔ اس مقابلے میں ٹیموں کو 48گھنٹے میں 25کلوگرام وزن اٹھا کر دشوار گزار پہاڑی علاقے میں 60کلومیٹر پٹرولنگ کرنی ہوتی ہے اور آخر میں شوٹنگ کا مقابلہ ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مقابلہ فوجیوں کی جسمانی طاقت، حکمت عملی اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -