سوتیلے باپ کی ساتھیوں کیساتھ 2 بیٹیوں سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی

سوتیلے باپ کی ساتھیوں کیساتھ 2 بیٹیوں سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی
سوتیلے باپ کی ساتھیوں کیساتھ 2 بیٹیوں سے کئی روز تک اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی (ویب ڈیسک) سوتیلے باپ کی 3 ساتھیوں سمیت دو بیٹیوں سے اجتماعی زیادتی۔ 361 ای بی کی کوثر پروین نے اپنے پہلے خاوند سے طلاق لے کر محمد بوٹا سے شادی کی ہوئی ہے۔ سابقہ خاوند سے اس کی چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ محمد بوٹا سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرتا پکڑا گیا تو اسے گھر سے نکال دیا گیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق محمد بوٹا ساتھی عطاء اللہ اور دو نا معلوم کے ہمراہ بیوی اور دو بیٹیوں کو زبردستی اغواء کر کے لے گیا۔ سفاک باپ دیگر ملزمان کے سمیت اپنی دو بیٹیوں سے کئی روز تک زیادتی کرتا رہا۔  مثاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ درخواست لے کر تھانہ گئی تو پولیس افسران کا مجھ سے رویہ ہتک آمیز تھا۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے انصاف دلائی جانے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 361۔ ای بی کی رہائشی کوثر پروین اس کے بھائی محمد حنیف اور بھابھی منظوراں بی بی کے ہمراہ نے بتایا کہ میں نے اسے پہلے شوہر سے طلاق لے کر محمد بوٹا نامی شخص سے شادی کی ہوئی ہے میرے سابقہ خاوند کے بطن سے میری چار بیٹیاں اور ود بیٹے ہیں۔ میری خاوند نے میری بیٹی سے زیادتی کی تو میں نے اسے گھر سے نکال دیا۔ چند روز قبل میرا خاوند محمد بوٹا ساتھی عطاء اللہ اور دو کس نامعلوم افراد کے ہمراہ آیا اور مجھے ، میری دو بیٹیوں کو زبردستی ایک کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے جہاں چاروں ملزمان باری باری میری دونوں بیٹیوں سے کئی روز تک زیادتی کرتے رہے۔
کوثرپروین کا کہنا تھا کہ جب میں دادرسی کیلئے تھانہ گگومنڈی گئی تو وہاں پر موجود افسران کا مجھ سے رویہ ہتک آمیر تھا۔ پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور چیف جسٹس سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔