’ یہ حادثہ ان کی وجہ سے پیش آیا جو ۔۔‘ٹرین حادثے کے بعدنوجوت سنگھ سندھ کی اہلیہ نے کس کو ذمہ دار قرار دیدیا ؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی

’ یہ حادثہ ان کی وجہ سے پیش آیا جو ۔۔‘ٹرین حادثے کے بعدنوجوت سنگھ سندھ کی ...
’ یہ حادثہ ان کی وجہ سے پیش آیا جو ۔۔‘ٹرین حادثے کے بعدنوجوت سنگھ سندھ کی اہلیہ نے کس کو ذمہ دار قرار دیدیا ؟ بھارت میں ہلچل مچ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بھارتی صوبائی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کورنے امرتسر میں ٹرین حادثے کا ذمہ دار بھارتی ریلوے کو قرار دے دیاہے ۔

بھارتی ٹی وی چینل ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق نوجوت کور کا کہناتھا کہ امرتسر میں ٹرین کی زد میں آ کر پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس کی ذمہ دار بھی ریلوے حکام ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ” ہم نے آج مختلف چھ مقامات پر راون کے پتلوں کو جلایا ہے اور ان میں سے زیادہ تر تقاریب کا انعقاد ریلوے لائنوں کے قریب کیا گیا تھا اس لیے ریلوے حکام کو چاہیے تھا کہ وہ ٹرینوں کی آمدو رفت کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کرتے کہ ان علاقوں میں ریل گاڑیوں کی رفتار دھیمی رکھی جائے ، یہ بہت بڑی غلطی ہے ۔

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے سول ہسپتال کا دور ہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات بہترین تھے اور سیکیورٹی کیلئے پولیس بھی بڑی تعداد میں موجود تھی لیکن مجھے سمجھے نہیں آ تا کہ یہ سب ہوا کیسے ؟ ، ریلوے حکام کی جانب سے ٹرینوں کو آہستہ چلانے کے بھی احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے ۔

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کا کہناہے کہ وہ اسی تقریب میں موجود تھیں تاہم جس وقت یہ واقع پیش آیا وہ وہاں سے جاچکی تھیں اور وہاں سے جانے کے پندرہ منٹ کے بعد مجھے کال کر کے اس واقعہ سے متعلق آ گاہ کیا گیا ۔واقعہ کے بعد نوجوت کور پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کہنے والوں کو شرم آ نی چاہیے ۔

دوسری جانب ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشوانی لوہانی کا کہناہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اس کی ذمہ دار ریلوے ہے ، وہ مرکزی ریلوے لائن ہے اور اس پر سپیڈکے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -