جنسی ہراسگی، دپیکا پڈکون کے سابق منیجر کا اقدام خودکشی

جنسی ہراسگی، دپیکا پڈکون کے سابق منیجر کا اقدام خودکشی
جنسی ہراسگی، دپیکا پڈکون کے سابق منیجر کا اقدام خودکشی

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ٹیلنٹ ایجنسی کاوان انٹرٹینمنٹ کے شریک بانی اور اداکارہ دپیکا پڈکون کے سابق مینجر انربان بلا نے متعدد ماڈلز کی جانب سے زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد اپنی جان لینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں بچا لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انربان نے رات گئے ممبئی کے واشی پرانا پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم انہیں پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ انربان کو تھانے لے جا کر ابتدائی تفتیش کی گئی جہاں انہوں نے بیان دیا کہ وہ الزامات کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اس لئے انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو انربان کا خودکشی نوٹ ملا تھا اس لئے اہلکار بروقت پل پر پہنچ گئے ۔انربان پر الزام لگانے والی ماڈلز شوبز میں نئی تھیں اور بیشتر نے کاوان انٹرٹینمنٹ سے اس انڈسٹری میں قدم رکھا ہے ۔انربان کو الزامات کے بعد دپیکاپڈوکون کی ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرنیوالی تنظیم نے ملازمت سے فارغ کر دیا تھا، وہ دپیکا کے مینجر بھی رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -