”میں مانتاہوں کہ عمران خان ایک شریف اور ایماندار آدمی ہیں کیونکہ۔۔۔“ ن لیگ کے انتہائی بڑے اور معروف رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم کو بھی یقین نہیں آئے گا

”میں مانتاہوں کہ عمران خان ایک شریف اور ایماندار آدمی ہیں کیونکہ۔۔۔“ ن لیگ ...
”میں مانتاہوں کہ عمران خان ایک شریف اور ایماندار آدمی ہیں کیونکہ۔۔۔“ ن لیگ کے انتہائی بڑے اور معروف رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر تین مہینے سے قبل ہی بہت جلد تبدیل ہونے والے ہیں ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام ’ نیوز بیٹ ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ میں مانتاہوں اور یہ بات دل سے کہہ رہاوں کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور شریف آدمی ہیں لیکن جب ایک ٹیم میدان میں اترتی ہے اور اس کا ایک کپتان بھی ہوتاہے ، ٹیم میں گیارہ لوگ ہوتے ہیں اور اس میں سے جب دس کھلاڑی لیٹے ہوں تو ایک اکیلا کپتان کیا کر ے گا ، تحریک انصاف کی ٹیم زیرو ہو چکی ہے ، آپ نے کپتان کھڑا کیا ہے اور لوگ اسے کتنا عرصہ دیکھیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ اسد عمر بھی بہت جلد تبدیل ہونے والے ہیں ، جس پر پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ آپ کو کس نے بتایاہے ، طارق فضل چوہدری نے جواب دیا کہ آپ ہی کی پارٹی کے لوگوں نے بتایا ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -