نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے، ریلوے کو سب سے زیادہ خسارہ وہیں پر ہورہا ہے: شیخ رشید

نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے، ریلوے کو سب سے زیادہ خسارہ وہیں پر ہورہا ہے: ...
نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے، ریلوے کو سب سے زیادہ خسارہ وہیں پر ہورہا ہے: شیخ رشید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے، پاکستان ریلوے کو سب سے زیادہ خسارہ وہیں پر ہورہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم کاروباری ٹرینیں چلانے جارہے ہیں جہاں ایک بھی ٹرین فالتو ہوئی اس کو نکالیں گے اور ایک نیا روٹ چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے یہاں سب سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے۔ انگریز نے اتنے پیارے تاریخی اثاثے ہمیں دیے لیکن گزشتہ حکومت نے تعمیر نو کے نام پر 2 ہزار تاریخی ریلوے اسٹیشنز کو خراب کیا ۔ صرف احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر 43 کروڑ روپے لگائے لیکن وہاں کی آمدن 6 لاکھ روپے سے بھی کم ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -