کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوناشروع , 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27 فیصدکمی ہوگی:اسد عمر

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوناشروع , 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27 فیصدکمی ...
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوناشروع , 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27 فیصدکمی ہوگی:اسد عمر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم ہوناشروع ہو گیا ہے جبکہ 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27 فیصدکمی ہوگی۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالرسے بڑھ کر 18ارب ڈالرہوگیاہے۔

کراچی سٹاک ایکسچینج میں بروکرزسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ حکومت کے پاس فروری 2019تک کی ادائیگیوں کے ذخائرموجودہیں۔سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پربہترکرنا ہے ،کاروبارمیں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہتر اقدام کرنے ہوں گے۔وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے،کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کیلئے بھی کام کریں گے۔مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے اوور ریگولیٹ نہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارے منشورمیں ایزآف ڈوئنگ بزنس شامل ہے۔پاکستان میں کاروبارکرنابہت مہنگاکردیاہے۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ معیشت کوبہترکرنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائےگا ۔رئیل اسٹیٹ کوبھی اسٹاک مارکیٹ کی طرزپرسسٹم میں لائیں گے۔مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سے کم ہے تواسے ٹھیک ہوناچاہیے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -