شیخ رشید کو وزارت ملتے ہی پاکستان ریلوے کی کمائی میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ ایسی خبر آگئی کہ خواجہ سعد رفیق کو بھی یقین نہ آئے

شیخ رشید کو وزارت ملتے ہی پاکستان ریلوے کی کمائی میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ ایسی ...
شیخ رشید کو وزارت ملتے ہی پاکستان ریلوے کی کمائی میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ ایسی خبر آگئی کہ خواجہ سعد رفیق کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت آنے کے بعد پہلے 50 روز میں ریلوے کی آمدن میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائے گی کراچی، سکھر، لاہور اور روہڑی میں وائی فائی سروس شروع کی جارہی ہے۔ ہم نے وائی فائی کی سہولت دی تو سکھر اورروہڑی میں لوگ وائی فائی استعمال کرنے سٹیشن پہنچ گئے،وائی فائی کی سہولت صرف ریلوے مسافروں کیلئے ہے، عام آدمی کیلئے نہیں ۔ گرین لائن میں کیٹرنگ سروسز کو بحال کررہے ہیں، فریٹ ٹرینزکومزید فعال بنانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ کوچز کی فراہمی ریلوے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ایک مہینے کے اندر ایک سو کوچز ٹریک پر لے آئیں گے، پہلے 50 روز میں ریلوے کی آمدنی میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہو اہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے ٹریک کے قریب موجود سکول اور صنعتیں بند کرارہے ہیں تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے جبکہ ریلوے ٹریک پر کھیلنے والے بچوں کے والدین کو پکڑنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -